منہاج القرآن یونان کے ناظم مالیات انتقال کر گئے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

مورخہ: 18 جون 2025ء

لاہور (18 جون 2025ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن یونان کے ناظم مالیات اور ممتاز سماجی شخصیت نصیر احمد جاوید کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی اسلام اور پاکستان کےلئے خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ الاسلام نے کہاکہ نصیر احمد جاوید یونان میں پاکستانی کمیونٹی میں ایک ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ نصیر احمد جاوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں رہنمائوں شکیل احمد طاہر، خرم شہزاد، سید زین الحسن بخاری، محمد نعیم نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نصیر احمد جاوید کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top