منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے جامعہ بلوچستان کو 800 نایاب کتب کا قیمتی تحفہ

مورخہ: 18 جون 2025ء

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

جامعہ بلوچستان کے شعبہ اسلامیات میں 18 جون کو ایک پروقار علمی و فکری تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی نمائندگی مرکزی راہنما راجہ زاہد محمود اور نائب ناظم تنظیمات بلوچستان حافظ وقار علی قادری نے کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 800 سے زائد علمی و تحقیقی اسلامی کتب شعبہ اسلامیات کو بطور تحفہ پیش کی گئیں، تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر جامعہ بلوچستان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شاہوانی تھے۔ دیگر معزز مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ (ڈین فیکلٹی آف آرٹس و ہیومینیٹیز)، پروفیسر ڈاکٹر ناصر کیازئی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اور متعدد علمی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد چیئرمین شعبہ اسلامیات، پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس علمی تحفے پر منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانان نے کتب کے تعارف، ان کی علمی اہمیت اور اسلامی علمی ورثے کے تحفظ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کتاب دوستی کے فروغ اور علمی سرمائے کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکاء کو منہاج القرآن کی جانب سے علمی کتب بطور تحفہ دی گئیں۔

دیگر مہمانان میں ایڈیشنل سیکریٹری، منرلز اینڈ مائنز عباس کھوسہ، صوبائی صدر منہاج القرآن بلوچستان ہمت علی شاہ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ آفیسر، نصیرآباد سید حسین علی شاہ، عبدالقادر کھوسہ اور میر محمد قادری شامل تھے۔

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

Minhaj ul-Quran books gift university of Blochistan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top