تحریک منہاج القرآن لالیاں کے زیرِاہتمام شاندار ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا انعقاد
علامہ رانا محمد ادریس قادری کی اختتامی نشست میں خصوصی شرکت اور منتظمین کو مبارکباد
لالیاں: نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام لالیاں میں عظیم الشان ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی نشست میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں قرآنی تعلیمات ہی نجات کا واحد ذریعہ ہیں۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز میں علامہ محمد سرفراز قادری اور علامہ محمد محمود مسعود قادری نے بطور مدرس اپنے فرائض سرانجام دیے۔ کامیاب ڈپلومہ کے انعقاد پر علامہ محمد ادریس رانا نے نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران، منہاج ویمن لیگ اور تحریکِ منہاج القرآن لالیاں کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ