منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

مورخہ: 22 جون 2025ء

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام (زیر سرپرستی راجہ بابر حسن صاحب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ) سفیر پاکستان محترمہ زہرہ بلوچ صاحبہ اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارتخانہ پاکستان کے اعلی افسران کے علاوہ، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت فرماکر اس پروگرام کو رونق بخشی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے قاری اسمعیل صاحب نے کیا جس کے بعد ثناء خوانانِ مصطفیٰﷺ زاہد محمود چشتی صاحب چیئرمین نعت کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

دانش علی بھٹی نے پاکستان کا ملی نغمہ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ منہاج ایجوکیشن فرانس کے بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں ٹیبلو پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔

محترمہ ریحانہ الطاف صاحبہ صدر منہاج وومین لیگ فرانس نے منہاج وومین لیگ کی نمائندگی کرتے ہوۓ گزشتہ تیس سے پینتیس سالوں میں کی جانے والی خدمات اور حقوق پر مفصل گفتگو فرمائی سفیر پاکستان کو خوش آمدید کہا، مزید فرمایا کہ فرانس میں خواتین کی سب سے بڑی تنظیم منہاج وومین فرانس کی ہے۔

راجہ بابر حسین صاحب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے اپنے صدارتی خطاب میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مختلف ممالک کی تنظیمات کے ذمہ داران اور باالخصوص محترمہ زہرہ بلوچ صاحبہ سفیر پاکستان پیرس فرانس سے خطاب کرتے ہوۓ، منہاج القرآن فرانس کی تفصیلی کارکردگی پیش کی مزید فرمایا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم سب انسانیت کی خدمت کریں جس میں منہاج القرآن فرانس اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فرانس میں بسنے والے جتنے بھی مجبور،بے بس، غریب غرباء اور لاچار انسان ہیں ان کو خوشی میں شریک کرنے کے لۓ ہر سال نیو ائیر کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن فرانس اور منہاج یوتھ لیگ فرانس کی طرف سے کھانے اور تحائف تقسیم کۓ جاتے ہیں۔

آج یہاں پر مختلف مذاہب اور مختلف قومیت کے لوگ موجود ہیں لیکن جب کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے ہم سب ایک دوسرے کا دست و بازو بن جاتے ہیں، ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، رہنمائی فراہم کرتے ہیں، بالخصوص جو لاکورنو میں میری ہے وہ منہاج القرآن کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کرتے ہیں، سکیورٹی کے انتظامات میں بہت تعاون کرتے ہیں ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

عید اور دیگر پروگرامز میں ہزاروں کی تعداد میں جو لوگ منہاج القرآن آتے ہیں اس میں مرکزی انتظامیہ مرکزی کر ادا تو کرتی ہے لیکن یہ میری کے تعاون کے بغیر ممکن نہی۔ ہم پھر ایک بار منہاج القرآن کی طرف سے میری لاکورنو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محترمہ زہرہ بلوچ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوۓ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا شکریہ ادا کیا اور مردو خواتین کی اتنی بڑی گیدرنگ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ مزید فرمایا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ فرانس میں خواتین کی سب سے بڑی تنظیم منہاج وومین لیگ فرانس کی ہے،مبارکباد دی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی فرداً فرداً ہر ٹیبل پر جا کر ملاقات بھی کی۔

سفیر پاکستان کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا شاندار گفٹ بھی پیش کیا گیا۔ نقابت کے فرائض اردو زبان میں طاہر عباس گورائیہ صاحب نے اور فرانسیسی زبان میں ذیشان ملک صاحب بطریق احسن سر انجام دیۓ۔

ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس محترم علامہ حسن میر قادری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی،اختتام پر حاضرین محفل کی پر تکلف کھانے تواضع کی گئی۔

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

Eid Milan Party By Minhaj ul quran France

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top