ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور کی فیصل آباد ضلعی کوآرڈی نیشن کونسل کے اجلاس میں آن لائن شرکت

مورخہ: 28 جون 2025ء

MQI Faisalabad online meeting with Khurram Nawaz Ghazdapur

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ضلعی کوآرڈی نیشن کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے بذریعہ آن لائن کی۔

اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری، مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ محمد اشفاق چشتی، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ لبنیٰ مشتاق اور ممبر کوآرڈینیشن کونسل صائمہ نور نے شرکت کی۔

اجلاس میں دعوت، تنظیم، تربیت اور ضلعی سطح پر آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض اور مشاورت کی گئی۔ قائدین نے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے اور پیغامِ تحریک کو ضلعی سطح تک پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور ان کی منظوری دی گئی۔

MQI Faisalabad online meeting with Khurram Nawaz Ghazdapur

MQI Faisalabad online meeting with Khurram Nawaz Ghazdapur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top