تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیراہتمام گھوٹکی میں شانِ اہلِ بیت و اتحادِ امت کانفرنسز کا انعقاد

Shan-e-Ahl e Bait aur Ittehad-e-Ummat Conference Ghotki

تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام ضلع گھوٹکی کے دو مختلف مقامات پر "شانِ اہلِ بیت علیہم السلام و اتحادِ امت" کے عنوان سے فکری نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان نشستوں میں نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ، مظہر محمود علوی نے محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے بھرپور اور فکرانگیز خطابات کیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شانِ اہلِ بیت کے بیان سے محبتِ اہلِ بیت نصیب ہوتی ہے اور یہی محبت ایمان و ہدایت کے لیے دائمی بقا کی ضامن ہے۔ مظہر محمود علوی نے شاندار پروگرامز کے انعقاد پر تحریکِ منہاج القرآن ڈہرکی اور گھوٹکی کی تنظیمات کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

کانفرنسز میں میر سیف اللہ خان بھنگر (کوارڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن صوبہ سندھ)، انعام اللہ خان نیازی (ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ)، سید زاہد علی شاہ (کوارڈینیٹر تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن)، عبدالقیوم لاڑک، سمیع اللہ سریانی (ناظم تحریک منہاج القرآن ڈہرکی)، عبدالرحمن (نائب صدر تحریک منہاج القرآن ڈہرکی)، اور عبدالخالق ڈنو (صدر تحریک منہاج القرآن میرپور ماتھیلو) نے خصوصی شرکت کی

Shan-e-Ahl e Bait aur Ittehad-e-Ummat Conference Ghotki

Shan-e-Ahl e Bait aur Ittehad-e-Ummat Conference Ghotki

Shan-e-Ahl e Bait aur Ittehad-e-Ummat Conference Ghotki

Shan-e-Ahl e Bait aur Ittehad-e-Ummat Conference Ghotki

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top