منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ”پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس“ 5 جولائی کو ہو گی

مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے

Paghyam  e Imam Hussain wa Itthad-e-Ummat Conference

لاہور (3 جولائی 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت کانفرنس‘‘ اور مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 5جولائی 2025 (ہفتہ) کو 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء (جامع شیخ الاسلام) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے۔

پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت کانفرنس میں ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت، منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ”پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت کانفرنس“ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علیہم السلام پر خطابات کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top