جڑانوالہ میں ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب کا انعقاد، حافظ سعید رضا بغدادی کی خصوصی شرکت
نظامتِ ای پی ڈی کے زیرِاہتمام دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر جڑانوالہ میں کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور سیکریٹری کوآرڈینیشن تنظیمات سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن سے تعلق صرف علم ہی کا نہیں، بلکہ عمل، اخلاق اور فکر کا بھی ہے۔ ہمیں اپنی زندگیاں قرآن کے نور سے منور کرنا ہوں گی۔
اختتامی تقریب میں نظامت ای پی ڈی کے مدرسین علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ احمد وحید قادری صاحب نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈپلومہ مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کو ڈپلومہ سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز میں اساتذہ، خواتین اور طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد و خواتین شریک تھے۔
تبصرہ