منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایمبیسڈرز آگہی سیمینار اور وزٹ کا انعقاد

پنجاب بھر سے سینئر تحریکی رہنماؤں کی شرکت، روبوٹک لائبریری اور شعبہ جات کا معائنہ
خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد قادری، وائس چانسلر اور دیگر مقررین کا شرکاء سے خطاب

Ambassadors Seminar at MInhaj University Lahore

لاہور (10جولائی 2025) منہاج یونیورسٹی لاہور میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے سینئر تحریکی رہنماؤں (ایمبیسڈرز) کے لیے "آگہی سیمینار و وزٹ" کا انعقاد کیا گیا۔ وزٹ کے دوران شرکاء نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، جدید سہولیات اور انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا، بالخصوص ایشیا کی پہلی روبوٹک لائبریری کو سراہا۔ اس کے بعد الفارابی آڈیٹوریم میں مرکزی آگہی سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، راجہ زاہد محمود قادری، ڈائریکٹر ایڈمیشنز خرم خورشید، اور میزبان طیب ضیاء نے خطاب کیا۔

مقررین نے شرکاء کو منہاج یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، عالمی معیار کی سہولیات، اساتذہ کی تربیت، اور جدید پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ مقررین نے بتایا کہ قلیل مدت میں منہاج یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ہونے لگا ہے، جو تعلیم اور تربیت کے میدان میں نئی جہتوں کا آغاز کر رہی ہے۔

پروگرام میں تنظیمی معاونت قاری ریاست علی چدھڑ، محمد عمران ملک اور محمد ذیشان نے کی، جنہوں نے انتظامی امور کو خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام ایمبیسڈرز کو منہاج یونیورسٹی کے تعارفی کارڈز پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء نے اعزاز سمجھتے ہوئے وصول کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top