پاکستان عوامی تحریک ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام ٹھٹھہ ڈاہر (موضع سلولکے) میں عظیم الشان شہادتِ امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد

Imam Hussain Conference district chiniot

پاکستان عوامی تحریک ٹھٹھہ ڈاہر ضلع چنیوٹ، میں پہلی سالانہ شہادتِ امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد فکری اور روحانی خطابات کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاکٹر غلام شبیر جامی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شہادتِ امام حسینؑ کے مقصد، فلسفے اور پیغام کو مدلل اور مؤثر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی انسانیت، عدل اور حق کی بقا کا استعارہ ہے۔ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور باطل کو شکست دینے کی عظیم مثال ہے، جو ہر دور کے مظلوم کو امید اور حوصلہ دیتی ہے۔ کانفرنس میں ضلع بھر سے کارکنان و عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Imam Hussain Conference district chiniot

Imam Hussain Conference district chiniot

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top