اقبال حسین باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن لاہور مقرر

ناظم علی رحمت کو تحریک منہاج القرآن لاہور کا ناظم مقرر کردیا گیا
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مبارکباد

اقبال حسین باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن لاہور مقرر

لاہور (14 جولائی 2025) اقبال حسین باجوہ کو تحریک منہاج القرآن لاہور کا صدر اور ناظم علی رحمت کو ناظم لاہور مقرر کر دیا گیا۔ نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تحریک کے فکری، تنظیمی، اور تربیتی اہداف کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے۔

دریں اثنا ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلی تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی نے نو منتخب عہدیاران کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ لاہور منہاج القرآن کی تنظیمی تاریخ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نومنتخب صدر و ناظم کے انتخاب سے تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمی ورکنگ کو مزید تحرک ملے گا۔

رہنمائوں نے اقبال حسین باجوہ اور ناظم علی رحمت کی تقرری کو تحریک منہاج القرآن لاہور کے لئے ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو خیر و خوبی نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

نو منتخب صدر اقبال حسین باجوہ نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ قیادت نے ہم پر اعتماد کیا ہے انشا اللہ اس ذمہ داری کو پوری دیانتداری اور اخلاص سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر، مشن اور وژن کو گھر گھر اور فرد فرد تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مرکزی قیادت کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک عہدہ نہیں، بلکہ بڑی ذمہ داری ہے جسے اخلاص، مشاورت، اور فکری شعور کے ساتھ ادا کریں گے۔

ناظم لاہور ناظم علی رحمت نے بھی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ایک علمی، روحانی اور اصلاحی مشن ہے، جس کی خدمت میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور تنظیم کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید متحرک اور مربوط بنایا جائے گا تاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام ہر فرد تک پہنچ سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top