سپیریئر کالج شکرگڑھ میں سیرتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام سپیریئر کالج شکرگڑھ میں سیرتِ امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ انہوں نے فلسفۂ کربلا، پیغامِ حسینیت، اور عظمتِ اہلِ بیتؑ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلا صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ظلم و جبر کے خلاف حق کی فتح کا دائمی پیغام ہے۔ امام حسینؑ نے امت کو سکھایا کہ وقتی شکست سے بہتر ہے ابدی سچائی پر قربانی دی جائے۔
کانفرنس میں سپیریئر کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ