تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا کے وفد کا یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا دورہ اور وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد سے ملاقات

MQi Delegation Visit University of Malakand Meeting with VC Dr Rasheed Ahmad

چکدرہ، مالاکنڈ: تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیمی و فکری تعاون اور طلباء کی تربیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں نائب ناظم تنظیمات علامہ عبد الحی علوی، پروفیسر بخت زمان، احمد رضا، محمد عثمان، محمد علیم خان اور نثار احمد شامل تھے۔ اس موقع پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر عطاء الرحمن اور صاحبزادہ ڈاکٹر انوار محمد بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں مشترکہ علمی و فکری سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

MQi Delegation Visit University of Malakand Meeting with VC Dr Rasheed Ahmad

MQi Delegation Visit University of Malakand Meeting with VC Dr Rasheed Ahmad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top