منہاج القرآن اسلامک سنٹر برہامی میں سالانہ پیغامِ شہادتِ امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد

Shahadat-e-Imam Hussain Conference at Minhaj-ul-Quran Islamic Center Braxami Athens

ایتھنز، یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِاہتمام اسلامک سنٹر برہامی میں سالانہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے آغاز ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل نے نعت اور منقبت پیش کی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالمِ دین علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے فرمایا۔ انہوں نے فلسفہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی حق، عدل اور انسانیت کی بقا کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا مشن صرف یاد منانا نہیں بلکہ اُن کے راستے پر چلنا ہے، باطل کے خلاف ڈٹنا اور مظلوم کا ساتھ دینا حسینیت کا حقیقی پیغام ہے۔ کانفرنس میں یونان بھر سے علمائے کرام، صحافی حضرات، سیاسی و سماجی نمائندگان اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

Shahadat-e-Imam Hussain Conference at Minhaj-ul-Quran Islamic Center Braxami Athens

Shahadat-e-Imam Hussain Conference at Minhaj-ul-Quran Islamic Center Braxami Athens

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top