تحریک منہاج القرآن اتحاد امت کےلئے کوشاں ہے :علامہ رانا محمد ادریس
اسلام امن ،محبت،رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ محبت، امن، علم اور شعور کا پیغام دیاہے: اقبال باجوہ
قرآن و سنت کا پیغام محبت رواداری اور اتحاد ہے: صدر منہاج القرآن لاہور
لاہور (17جولائی2025) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر پروفیسر محمد اقبال باجوہ اور ناظم لاہور ناظم علی رحمت نے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قاری ریاست علی چدھڑ بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن لاہور کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اتحاد امت کی عالمی تحریک ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دین محمدی ﷺ کی اصل روح کو مسالک سے بالا ہو کر عام کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا مشن فرقہ واریت کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں منہاج القرآن نے نظریاتی، فکری اور علمی بنیادوں پر ایسی جدوجہد کی ہے جس نے معاشرے میں امن، اخوت اور وحدت کا پیغام عام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ جن بحرانوں سے گزر رہی ہے، ان کا بنیادی سبب باہمی نفرتیں، تعصبات اور فرقہ وارانہ کشیدگیاں ہیں۔ ان مسائل کا حل صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم قرآن و سنت کی اصل تعلیمات کی روشنی میں امت کو ایک لڑی میں پرونے کی کوشش کریں۔
منہاج القرآن تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ایک پرامن، مستحکم اور متحد امت کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔قرآن و سنت کا پیغام محبت رواداری اور اتحاد ہے۔ ہمیں تنگ نظری، نفرت اور تعصب کا راستہ ترک کرنا ہو گا۔
صدر تحریک منہاج القرآن لاہور پروفیسر محمد اقبال باجوہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محبت، امن، علم اور شعور کا پیغام دیاہے۔ منہاج القرآن اصلاحِ معاشرہ، بیداری شعور، علم و عمل اور اتحاد بین المسلمین کی تحریک ہے۔ لاہور میں نوجوانوں، طلبہ، علماء، خواتین اور عوامی طبقات تک تحریک منہاج القرآن کا مثبت پیغام پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔ اسلام امن ،محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی پوری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہی اتحاد امت، بین المسالک ہم آہنگی اور دین اسلام کی پر امن تعلیمات کا فروغ ہے۔ منہاج القرآن کا مشن محبت، رواداری ،علم اور اخوت کو عام کرنا ہے۔
ملاقات میں ضلعی اور پی پی سطح کی تنظیم سازی، ممبر سازی مہم، عوامی رابطہ مہم اور تحریک کو ایک مضبوط فکری و تنظیمی قوت میں ڈھالنے پر مشاورت ہوئی۔
تبصرہ