منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اہم کتب کی تقریب رونمائی 20 جولائی 2025 کو ہوگی

کتاب بینی کلچر کو فروغ دینے کے لئے تقاریب رونمائی اہم کردار ادا کریں گی: شاہد لطیف
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 4، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین کی دو دو کتب شامل ہیں

لاہور (19 جولائی 2025) منہاج القرآن فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام مختلف دینی، سماجی، معاشرتی موضوعات پر شائع ہونے والی 8 کتب کی مشترکہ تقریب رونمائی 20 جولائی 2025 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاجینز فورم کے زیراہتمام ہوگی۔ تقریب رونمائی سے نامور علمی شخصیات اظہار خیال کریں گی۔ کتب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 4، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی دو کتابیں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور تقریب رونمائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ منہاج القرآن کی قیادت کو فی زمانہ یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انسانیت کی فکری سطح پر رہنمائی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں سالانہ بنیادوں پر شاندار کتب شائع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے تقاریب رونمائی اہم کردار ادا کریں گی۔

Minhaj ul Quran Dr Tahir ul Qadri Book Launch Event Lahore 20 July 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top