آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کُتب کا تحفہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتابوں کا سیٹ آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی لائبریری کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی لائبریری میں 18 جولائی 2025 بروز جمعۃ المبارک ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناب ناظم اعلٰی تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم اور ڈائریکٹر ایچ آر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد خالد جاوید شریک ہوئے۔ یونیورسٹی کی نمائندگی ڈاکٹر سید ندیم بخاری اور رفیق قریشی کو آرڈی نیٹر لائبریری نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اس دور میں بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش موجودہ دور کے زندہ مسائل کا حل ان کتابوں میں پیش کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ندیم بخاری نے منہاج القرآن انٹر نیشل کا شکریہ ادا کیا کہ خطیر وسائل خرچ کر کے آذا کشمیر یونیورسٹی کے لئے یہ کتب فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مستقبل قریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہِ کرنے کا بھی وعدہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ منہاج یونیورسٹی اور آذاد کشمیر یونیورسٹی کو مختلف تحقیقی امور میں مل کر پروگرامز وضع کرنے چاہیں جس کے لئے جلد ہی باقاعدہ مفاہمتی یاداشت تیار کی جائے گی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن مظفر آباد کی سینئر قیادت بھی موجود تھی جس میں عنصر علی مصطفوی، ناظم تحریک بھی شامل تھے۔
تبصرہ