اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے: علامہ رانا محمد ادریس
نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب
لاہور (25 جولائی 2025) تحریکِ منہاج القرآن کے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کی محبت اور عقیدت قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت کو ایمان کا حصہ اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کو اعمالِ صالحہ قرار دیا ہے۔ قرآنِ مجید میں ارشاد ہے: ’’اے محبوب ؐ! کہہ دیجیے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جو شخص محبتِ رسول ﷺ کا دعویٰ کرے مگر اہلِ بیت علیہم السلام کے نقشِ قدم پر نہ چلے، اس کا دعویٰ ادھورا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محبت اہل بیت علیہم السلام پوری امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے اسی محبت کے ذریعہ ہم فرقہ واریت، نفرت اور انتشار کو ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا اور مرنا اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت و احترام کے لیے ہے۔
علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ ’’غمِ حسین علیہ السلام میں رونا عبادت اور سنتِ مصطفی ﷺ ہے۔‘‘ ولادتِ حضرت امام حسین علیہ السلام کے وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم ﷺ کو کربلا کے واقعے کی خبر دے دی تھی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت نے دنیا کو بتا دیا کہ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے اور جب دین کے تحفظ کا وقت آئے تو حج جیسی عبادت بھی مؤخر کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی نے امت کو یہ سبق دیا کہ دینِ محمدی ﷺ حفاظت سب سے بڑی عبادت ہے۔ نہوں نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اہم محبت اہل بیت علیہم السلام کو مرکز وحدت بنائیں۔
تبصرہ