منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے 70 رضاکاروں کے لئے’نشانِ ایثار‘ ایوارڈ

خدمت خلق کرنے والے اصل ہیرو ہیں: انجینئر محمد رفیق نجم
رضا کار وہ چراغ ہیں جو معاشرے کو روشنی دیتے ہیں: اشتیاق حنیف مغل
مہر محمد ارشد،منیر گوندل، حاجی عبدالرحمٰن سمیت دیگر اہم شخصیات کی تقریب میں شرکت

Nishan e Isar Award to 70 Volunteers by Minhaj Welfare Foundation

لاہور(31 جولائی 2025) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام خدمت خلق کے جذبے سے سرشار رضاکاروں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد معاشرے کی فلاح و بہبود کےلئے بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔تقریب میں فلاحی خدمات انجام دینے والے 70 رضاکاروں ان کی خدمات پر ’’نشانِ ایثار ‘ شیلڈز ،میڈلز اور اسناد دی گئیں۔ ان رضاکاروں نے تعلیم، صحت، قدرتی آفات کے دوران امداد،ماحولیات اور انسانی حقوق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

گجرات میں تقریب کی صدارت منہاج القرآن گجرات کے ضلعی سرپرست مہر محمد ارشد نے کی، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل گجرات منیر گوندل اور ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس حاجی عبدالرحمٰن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات،سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دنیا بھر میں امن ،محبت اور بین المذاہب رواداری کے پیغام کو عام کیا ہے ۔ انہوں نے تعلیم، صحت، فلاحی منصوبوں اور قدرتی آفات میں امدادی خدمات کے ذریعے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضا کار ہمارے معاشرے کا حقیقی سرمایہ ہیںجو بغیر کسی ذاتی مفاد کے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تمام شعبہ ہائے زندگی میں بلا امتیاز فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبے خالصتاً انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ یہ کامیابیاں ہمارے رضاکاروں کی انتھک محنت اور مخیر حضرات کی بے لوث معاونت کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ آج کی یہ تقریب ہر اس فرد کے لیے ایک پیغام ہے جو معاشرے میں خیر کا چراغ روشن کرنے کا خواب رکھتا ہے۔‘‘

انہوں نے حاجی محمد اکرم اور ان کی ٹیم کی دہائیوں پر محیط شاندار کاوشوں کو سراہا۔ شاھد رضوان، زاھد سلیم الحسینی، ملک تنویر ، سجاد حسین سمیت دیگر رہنمائوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں اجتماعی شادیوں، رعایتی دسترخوان، ایمبولینس سروس، ڈسپنسری اور تعلیم کے میدان میں ’’فی سبیل اللہ‘‘ خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو بھی خصوصی اعزازات دیے گئے۔

مینجمنٹ بورڈ برائے اجتماعی شادیوں کے اراکین سمیت میڈیا کے نمائندوں اور کاروباری برادری کو بھی ان کی سماجی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رضا کاروں نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے جن میں انسانی خدمت کے دوران چیلنجز اور حوصلہ افزا لمحات شامل تھے۔ آخر میں سید ہارون شاہ بخاری نے دعا کرائی اور کارکنان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top