مساجد ومدارس کو ٹیکسوں سے پاک یوٹیلٹی بل بھجوائے جائیں: علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر

مورخہ: 11 اگست 2025ء

ہزاروں آئمہ مساجد خطبات میں پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہیں گے
اضافی ٹیکسز پنجاب حکومت اپنے خزانے سے ادا کرے:ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان

Mir Asif Akbar urges tax free utility bills for Mosques and Madrasas

لاہور (11 اگست 2025) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ "محراب محفوظ روشن پنجاب" منصوبہ کے تحت فوری طور پر مساجد اور ملحقہ مدارس کو ہر قسم کے ٹیکسوں سے پاک بجلی گیس کے بل بھجوائے جائیں اور اضافی ٹیکسز پنجاب حکومت اپنے خزانے سے ادا کرے اگر پنجاب حکومت اس فیصلہ کا اعلان کر دے تو بڑے بڑے اشتہار لگانے اور کروڑوں روپے کے اخراجات کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ہزاروں آئمہ مساجد خطبات میں پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہیں گے اور یہ تعریف ہر کان سنے گا، اور یوں پنجاب حکومت کے اس منصوبے کی بلے بلے ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کے لیے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے نمازی سخت پریشان اور مساجد کے نظام چلانا دشوار ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کے گھروں کو محفوظ اور روشن رکھنے کے اس عمل سے یقیناً اللہ کی رحمتوں کا بھی نزول ہوگا اور نمازی سہولت کے ساتھ عبادات انجام دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top