پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا اور سری لنکا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 15 اگست 2025ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نےبین الاقوامی کانفرنسز اور فکری نشستوں میں شرکت کی
لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی قائدین اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
امت مسلمہ کا روشن مستقبل علم، اتحاد اور برداشت میں ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr-Hussain Qadri Returns After Australia SriLanka Visit Aug 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا، سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورے کے دوران آسٹریلیا اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسز اور فکری نشستوں میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے امن و رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوعات پر خطابات کئے۔

وطن واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر منہاج یونیورسٹی کے ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر خرم شہزاد، قاضی فیض الاسلام، میجر(ر) سلمان جہانگیر، شہزاد رسول، صوفی مقصود احمد، عبد الرحمن ملک، الیاس ڈوگر، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید، ناصر اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ کارکنان نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا روشن مستقبل علم، اتحاد اور برداشت میں ہے۔ تحریک منہاج القرآن عالمی سطح پر امن، محبت اور اعتدال پسندی کا پیغام عام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ہر خطے میں امن، تعلیم، اور انسانیت کی خدمت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اس مشن کو مزید تقویت دینے کے لیے دنیا بھر میں روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔

Dr-Hussain Qadri Returns After Australia SriLanka Visit Aug 2025

Dr-Hussain Qadri Returns After Australia SriLanka Visit Aug 2025

Dr-Hussain Qadri Returns After Australia SriLanka Visit Aug 2025

Dr-Hussain Qadri Returns After Australia SriLanka Visit Aug 2025

Dr-Hussain Qadri Returns After Australia SriLanka Visit Aug 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top