حضرت سید علی ہجویریؒ نے حقیقی تصوف کے اصول وضع کیے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 14 اگست 2025ء

برصغیر میں اسلام کی تبلیغ اور اشاعت و ترویج میں صوفیا نے نمایاں کردار ادا کیا
دین کا اصل جوہر محبت، برداشت اور خدمت خلق میں ہے: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن

حضرت سید علی ہجویریؒ نے حقیقی تصوف کے اصول وضع کیے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

لاہور (14 اگست2025) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری جیسے اولیا اللہ نے اپنی زندگیاں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں گزاریں۔ اپنے علم، کردار اور خدمت خلق کے ذریعے لاکھوں دلوں کو ایمان اور محبت رسول ﷺ سے منور کیا۔ آپ کی خانقاہ صدیوں سے امن، رواداری اور اخوت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہاکہ داتا گنج بخش علی ہجویری کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ معاشرہ محبت، ایثار اور عدل پر قائم ہوتا ہے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی پاکیزہ زندگی اور تعلیمات سے ہمیں طبیعت کی وسعت اور نفس کی سخاوت وفراخی کا درس ملتا ہے۔ صوفیا کرام نے ہر دور میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کام کیا، ہمیشہ امن، سلامتی اور رواداری کے پرچم کو بلند رکھا۔

انہوں نے کہاکہ حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا صاحبؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں حقیقی تصوف کے اصول وضع کیے۔ جو صدیوں سے راہ تصوف کے مسافروں کو منزل پر پہنچنے کا یقین فراہم کر رہے ہیں، اگر ہم نے تعلیمات صوفیا کو فروغ نہ دیا تو اندھیروں میں بھٹکتے رہے گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی تبلیغ اور اشاعت و ترویج میں صوفیا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، صوفیا کرام نے اپنے کردار و عمل سے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا اور غیر مسلموں کو اسلام کی طرف راغب کیا۔ برصغیر وپا ک وہند میں دین اسلام کی اشاعت اور ترویج میں حضرت علی ہجویریؒ کا کلیدی کردار ہے۔

اولیائے پاک ہند میں آپ کا شمار ریئس اولیاء والصوفیا میں ہوتا ہے۔ حضرت داتا علی ہجویریؒ نے اپنی پوری زندگی میں علوم و معارف اور حکمت و دانائی کے خزینے خلق خدا میں تقسیم کیے۔ کشف المہجوب جیسا بے مثل خزینہ جسے بجا طور پر تصوف کا دستور العمل کہا جا سکتا ہے۔ اس سے اہل علم آج بھی فیض پا رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top