تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

مورخہ: 16 اگست 2025ء

علامہ رانا محمد ادریس قادری کی خصوصی شرکت و خطاب، نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی

TMQ Hafizabad OathTaking Ceremony 2025

حافظ آباد: تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں نو منتخب ضلعی اور تحصیلی عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ سعد الرحمن علوی، چوہدری وسیم ہمایوں، حاجی محمد یوسف بختاور، ملک محمد سلطان، ملک شفیق الرحمن اور حاجی محمد بوٹا قادری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کی صدارت سیٹھ محمد ایوب نے کی جبکہ ضلعی ناظم میاں محمد قاسم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نومنتخب عہدیداران کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے "خدمتِ دین" کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں پرمغز خطاب کیا اور نومنتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں حافظ آباد سٹی سمیت ونیکے تارڑ، سوئیاوالہ، کالیکی منڈی، جلالپور بھٹیاں، خرم چوریڑہ، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی منڈی اور ٹھٹھہ گاھرہ سے نومنتخب عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

TMQ Hafizabad OathTaking Ceremony 2025

TMQ Hafizabad OathTaking Ceremony 2025

TMQ Hafizabad OathTaking Ceremony 2025

TMQ Hafizabad OathTaking Ceremony 2025

TMQ Hafizabad OathTaking Ceremony 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top