تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا مینار پاکستان کا دورہ

مورخہ: 16 اگست 2025ء

1500 ویں جشنِ ولادت مصطفی ﷺ پر عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی: جواد حامد
عالمی میلاد کانفرنس میں علماء و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے: نائب ناظم اعلیٰ

MQi Leaders Visit Minar-e-Pakistan for Milad Conference 2025

لاہور (16 اگست 2025) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کیا اور 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے گرائونڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا 1500 واں جشنِ ولادت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریںگے۔ اس موقع پر نائب ناظمینِ اعلیٰ بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) خالد جاوید، سعید رضا بغدادی، چوہدری ریاض، ایس کے صابر، محمد سعید، اسامہ مشتاق اعوان، قیصر محمود، محمد عمیر، راجہ ندیم، محمود مسعود، حسن محمود جماعتی، شوکت ابرار، علامہ سرفراز قادری، احمد وحید و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top