شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مورخہ: 16 اگست 2025ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاران متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

Dr Tahir ul Qadri KPK Flood Condolence 2025

لاہور (16 اگست 2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خیبر پختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور پاکستان بھر کے عوام کو ایسی آزمائش اور تکالیف سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز تر کریں اور زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج القرآن خیبرپختونخوا کے ذمہ داران بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ خاندانوں کو احساس دلوائیں کہ ہم جسم واحد کی طرح ہیں اور وہ مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خیبرپختونخوا میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتوں جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے منہاج القرآن کے رضا کاران کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top