تحریک منہاج القرآن لاہور زون کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول و تقریب حلف برداری کا انعقاد

مورخہ: 23 اگست 2025ء

ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زندگی بدل دینے والے ہیروں اور جواہرات سے زیادہ قیمتی ایمان افروز خطابات مفت دستیاب ہیں، علامہ رانا محمد ادریس
ہر نوع کی ذلت و رسوائی سے نجات قرآن کو سینے سے لگا لینے میں ہے،ہر گھر کو مرکز علم بنا کر مصطفوی معاشرہ کی تشکیل یقینی بنائیں

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

لاہور: تحریک منہاج القرآن لاہور زون کے زیراہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں کیک کٹنگ اور حلف برداری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے زندگی بدل دینے والے ہیروں اور جواہرات سے زیادہ قیمتی ایمان افروز خطابات مفت دستیاب ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو مذہب کا لبادہ اوڑھے نیم خواندہ یوٹیوبرز ملاؤں نے دین کے نام پر لوگوں کوگالیوں اور لطیفوں کا عادی بنا دیا، دین کے مستند علم کے حصول کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی قیادت کو سنیں، ہمارا دعویٰ ہے ان کا ہر خطاب ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ بنے گا۔ ہر نوع کی ذلت و رسوائی سے نجات قرآن کو سینے سے لگا لینے میں ہے۔ ہر گھر کو مرکز علم بنا کر مصطفوی معاشرہ کی تشکیل یقینی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادتِ باسعادت کو 1500 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس بار عالمی میلاد کانفرنس تاریخ ساز ہوگی۔ آج سے عالمی میلاد کانفرنس کی باضابطہ کمپین کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن لاہور زون کی یہ حلف برداری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ، حضور نبی اکرم ﷺ اور اپنے آپ سے وفاداری کا عہد ہے۔ ادارہ منہاج القرآن دنیا بھر میں دینِ محمدی ﷺ کی سربلندی اور تحفظ کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے منہاج القرآن لاہور زون کی نئی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر منہاج القرآن لاہور زون پروفیسر اقبال حسین باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور زون آج سے میلاد النبی ﷺ کی کمپین کا آغاز کر رہا ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس کے ساتھ ساتھ لاہور کے ہر گوشے میں میلاد مصطفی ﷺ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس میں ہمارا سلوگن ہوگا: "ہر گھر بنے گا مراکزِ علم"۔ انہوں نے تقریب میں اعلان کیا کہ منہاج القرآن لاہور زون کے زیراہتمام ربیع الاول میں مشعل بردار جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

آخر میں نئی کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، حافظ سعید رضا بغدادی، ناظم علی رحمت، علامہ شاہد اقبال یوسفی، حاجی خالد محمود، ممتاز خان کھچی، حاجی منیر احمد، علامہ احسن اویس، محمد اشرف بھٹی، کیپٹن (ر) عبدالمجید، ڈاکٹر محمد قاسم، قاری ظفر اقبال، قمر اقبال، محمد عثمان اسلم، سردار اشفاق سندھو، احمد صادق قادری، حافظ کامران، اعجاز چدھڑ، محمد اصغر ساجد، اظہر حسین، محمد اسلام، حافظ عبدالرحمٰن، قاری ریاست علی چدھڑ، اسامہ مشتاق، نورین علوی سمیت لاہور بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

Minhaj ul Quran Lahore Zone Rabiul Awal Oath Ceremony 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top