شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ماموں کا انتقال، جھنگ میں سپرد خاک

مورخہ: 24 اگست 2025ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین و عہدیداروں کا اظہار تعزیت

Haji Muhammad Shafi Funeral Jhang 2025

لاہور (24 اگست 2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ماموں جان اور معروف مذہبی سکالر، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی وقار قادری کے والد محترم حاجی محمد شفیع خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر جھنگ میں ادا کر دی گئ۔ نماز جنازہ ڈاکٹر علی وقار قادری نے پڑھائی۔ نما ز جنازہ میں منہاج القرآن کے قائدین، عہدیداروں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حما دمصطفیٰ المدنی القادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز کے صدور نے شیخ الاسلام کے ماموں جان اور ڈاکٹر علی وقار قادری کے والد گرامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top