آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ضیافتِ میلاد کا انعقاد
عشق مصطفیٰ ﷺ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے: قاری خالد حمید کاظمی
محافل میلاد عشق مصطفیٰ ﷺ کے اظہار کا حسین ذریعہ ہیں: وائس پرنسپل تحفیظ القرآن
راجہ زاہد محمود، غلام مرتضی علوی، بشیر احمد جان، قاری اسماعیل، قاری انعام اللہ نعیمی کی شرکت
لاہور (29 اگست 2025) آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام حضور نبی اکرم ﷺ کے جشن ولادت کی خوشی میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں عظیم الشان ’’ضیافتِ میلاد‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار اور روح پرور تقریب میں آغوش آرفن کیئر ہوم ، تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و طالبات نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ضیافت میلاد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن، قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے سیرت مصطفی ﷺ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ حضورنبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پاک کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منعقد ہونے والی ضیافتِ میلاد کی تقاریب عشق مصطفیٰ ﷺ کے اظہار کا حسین ذریعہ ہیں۔ محافل میلاد کا اصل مقصد یہ ہے کہ امت حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق و تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا عملی حصہ بنائے۔
تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، بشیر احمد جان، قاری اسماعیل اور قاری انعام اللہ نعیمی، قاری عبدالخالق، قاری سید تنویر حسین شاہ، محمد قاسم، محمد طیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تبصرہ