منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں ضیافت میلاد کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں روح پرور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب ظہیر بلالی برادران نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا، اور ننھے بچوں نے خوبصورت انداز میں آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی فلاحی و امدادی خدمات پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو ڈاکومینٹری بھی شرکاء کو دکھائی گئی۔
ڈائریکٹر آپریشن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کائنات کے لیے سراسر رحمت اور ہدایت ہے۔ میلاد کی محافل اخوت، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان آزمائش سے گزر رہا ہے، سیلاب اور قدرتی آفات نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ حضور ﷺ کی سیرت ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کی جائے، اور اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرین کی بحالی اور خدمت میں سرگرم ہے۔
تقریب میں معظم مصطفوی، اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، رانا فیصل، راجہ زاہد محمود، علامہ اشفاق علی چشتی، اقبال باجوہ، کیپٹن (ر) عبدالمجید، محمد طیب ضیاء، شیخ فرحان عزیز، قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری، لبنیٰ مشتاق، صائمہ نور، حافظہ سحر عنبرین، طیبہ کوثر، رابعہ شفق، وردہ ملک، عائشہ بتول، حنا فاطمہ اور دیگر شخصیات کے علاوہ عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ