منہاج القرآن کے راہنماؤں کا ایوان اقبال لاہور کا دورہ
عالمی میلاد کانفرنس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
تمام مکتب فکر کے جید علماء کانفرنس سے خطاب کریں گے، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول 5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہو گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔
عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے کینیڈا اور لبنان سے شیوخ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ ایوان اقبال لاہور کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علماء خطاب کریں گے۔
تبصرہ