منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب شیوخ پاکستان پہنچ گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب شیوخ فضيلة الشيخ الدكتور عبد الملك البرودي اور فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة پاکستان پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈاکٹر محمد فاروق رانا، شکیل طاہر، ونگ کمانڈر ر عبدالغفار، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، خرم شہزاد، چودھری ذکاءاللہ سمیت مرکزی قائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول (5 ستمبر 6 ستمبر کی درمیانی شب) ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔
تبصرہ