مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے محفلِ نعت اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام

تقریب میں عرب شیوخ الشیخ الدکتور عبدالملک البرودی، الشیخ الاستاذ الدکتوراحمد بدرۃ بھی شریک ہوئے

Ziafat-E-Meelad Under Mustafvi Students Movement 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں محفلِ نعت اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ رحمن کی سعادت قاری اکرام ربانی اور حافظ راشد مصطفوی نے حاصل کی۔ جبکہ عبدالسبوح، محمد فرحان قادری، حافظ ثاقب نظامی، حافظ محمد یاسر علی گولڑوی، محمد سمیع برادران، بلال برادران سمیت دیگر نعت خوانوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے ضیافت میلاد کی پرنور محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کی خوشی پر ہم تمام عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل دراصل تجدیدِ ایمان اور عشقِ رسول ﷺ کا ذریعہ ہیں، کیونکہ آپ ﷺ کی آمد نے کائنات کو روشنی عطا کی اور بنی نوعِ انسان کو عظمتِ کردار و خدمتِ خلق کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطنِ عزیز پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں لاکھوں خاندانوں کو غمگین اور بے گھر کر چکی ہیں۔ ایسے دکھ بھرے لمحات میں سب سے بڑی سنتِ نبوی ﷺ یہی ہے کہ ہم مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کا سہارا بنیں اور ان کے دکھ درد بانٹیں۔

شیخ فرحان عزیز نے اعلان کیا کہ آج کی اس ضیافت میلاد سے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پانچ ہزار رضاکار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کی خدمت کے لئے دن رات مصروفِ عمل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا حقیقی پیغام یہی ہے کہ خوشی کے یہ لمحات دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے گھروں میں سہارا بن کر تقسیم کیے جائیں۔ انہوں نے تقریب میں عرب شیوخ اور دیگر مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر عرب سے تشریف لائے ہوئے شیخ الشیخ الاستاذ الدکتوراحمد بدرۃ نے دعا کروائی۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد فاروق رانا، اقبال مصطفوی، شکیل احمد طاہر، علامہ اشفاق علی چشتی، حافظ عبدالغفار ایڈوکیٹ، چوہدری ضیاءالرحمٰن ضلج، سید فراز ہاشمی، ڈاکٹر عمران یونس، محمد سہیل، اسامہ مشتاق، اُم کلثوم، عائشہ بتول، وردہ ناز، جویریہ افضل، حناء فاطمہ، طیبہ کوثر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top