پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری برطانیہ اور یورپ کے تنظیمی دورہ کی تکمیل کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ان کا شاندار استقبال کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل نے اپنے اس دورہ کے دوران برطانیہ میں منعقدہ "الہدایہ اسپریچوئل ریٹریٹ" سمیت مختلف کانفرنسز، اجتماعات اور تربیتی نشستوں میں شرکت کی اور فکر انگیز خطابات کیے۔
تبصرہ