کینیڈا سے آئے معزز شیوخ کی منہاج یونیورسٹی لاہور آمد، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات
کینیڈا سے تشریف لائے معزز شیوخ فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة اور فضيلة الشيخ الدكتور عبد الملك البرودي نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے علمی و تحقیقی ماحول کو سراہا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اور اپنی تصانیف بطورِ تحفہ بھی پیش کیں۔ اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، میاں محمد واسق، میجر ریٹائرڈ سلمان جہانگیر اور شکیل احمد طاہر (ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ) بھی شریک تھے۔
تبصرہ