منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس 5 ستمبر (جمعۃ المبارک) ایوان اقبال لاہور میں ہو گی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت
کانفرنس سے عرب شیوخ خطاب اورایران کے عالمی شہرت یافتہ قرا تلاوت کریں گے
ممتاز ثنا خوان مصطفیٰ ہدیہ تبریک پیش کریں گے، غیر ملکی مہمان پاکستان پہنچ گئے

لاہور (4 ستمبر2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کا 5 ستمبر (جمعۃ المبارک) ایوان اقبال لاہور میں نماز عشاء کے بعد آغازہو گا، کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمانان گرامی اور شرکائے عالمی میلاد کانفرنس کو خوش آمدید کہیں گے۔ کانفرنس سےعرب شیوخ خطاب کریں گے جبکہ ایران کے عالمی شہرت یافتہ قرا تلاوت قرآن حکیم پیش کریں گے۔ وطن عزیز کے نامور ثنا خوان مصطفیٰ بحضور سرور کونین ہدیہ تبریک پیش کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت پر مدعو کئے گئے غیر ملکی مہمان پاکستان پہنچ گئے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ ایوان اقبال لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوتی ہے اس سال سیلاب کی وجہ سے شیخ الاسلام نے فیصلہ کیا ہے کہ کانفرنس پر اٹھنے والے انتظامی اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ کئے جائیں اس لئے عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کی بجائے ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔

42 Milad-un-Nabi Conference 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top