منہاج القرآن انٹرنیشنل اینوفیتا، یونان کے زیرِاہتمام جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر اینوفیتا میں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ذیلی مرکز اینوفیتا کی انتظامیہ کو کامیاب محفل کت انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
محفل میں یورپ کے معروف ثناء خواں، ڈائریکٹر منہاج نشید کونسل یورپ شاہد سرور خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ہارون قیوم نے خصوصی کلام پیش کیا۔اس موقع پر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں مذہبی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی ممبرز سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذمہ داران و وابستگان کی کثیر تعداد شریک تھی۔
تبصرہ