پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے الشیخ پروفیسر ڈاکٹر احمد بدرہ اور الشيخ ڈاکٹر عبد المالك البرودی کی ملاقات
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے کینیڈا سے آنے والے معزز مہمانوں الشیخ پروفیسر ڈاکٹر احمد بدرہ اور الشيخ ڈاکٹر عبد المالك البرودی کو اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہا اور انہیں اپنی شہرۂ آفاق تحقیق "دستور المدینۃ المنورۃ والدستور الأمریکي والبریطاني والأوربي" پیش کی۔
معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمتِ اِسلام و اِنسانیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور منہاج القرآن کی عالمی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں شیخ الاسلام کی خدمات فقید المثال ہیں اور منہاج القرآن کی آفاقیت اور عالم گیریت نے ہمیشہ معاشرے میں نئی طرح ڈالی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈائریکٹر فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن شکیل احمد طاہر، پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی اور ڈاکٹر اجمل علی مجددی بھی موجود تھے۔
تبصرہ