جامع مسجد منہاج یونیورسٹی لاہور میں مرحوم حاجی محمد شفیع کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد

Prayer ceremony of haji Muhammad shafi at Minhaj University Lahore 2025

جامع مسجد منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ماموں جان اور ڈاکٹر علی وقار قادری کے والدِ محترم حاجی محمد شفیع مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شریک ہوئے اور "نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد (وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی)، اساتذہ، اسٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے ساتھ ساتھ مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس نے شرکت کی ۔آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

Prayer ceremony of haji Muhammad shafi at Minhaj University Lahore 2025

Prayer ceremony of haji Muhammad shafi at Minhaj University Lahore 2025

Prayer ceremony of haji Muhammad shafi at Minhaj University Lahore 2025

Prayer ceremony of haji Muhammad shafi at Minhaj University Lahore 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top