عالمی شہرت یافتہ قراء کرام کی لاہور آمد پر شاندار استقبال
تحریکِ منہاج القرآن کے زیرِاہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کیلئے محفل ٹی وی تہران کے عالمی شہرت یافتہ قراء قاری سید جلال معصومی، شیخ القراء قاری حامد شاکر نژاد، زینت القراء صالح مہدی زادہ، استاذ القراء قاری حسنین جعفر حسن الحلو پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔
ڈائریکٹر فارن افیئرز شکیل طاہر، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ علامہ محمد عباس نقشبندی، وائس پرنسپل قاری خالد حمید کاظمی اور منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور کے طلبہ و اساتذہ کرام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز قراء حضرات کا پرتپاک استقبال کیا۔
تبصرہ