42 ویں عالمی میلاد کانفرنس: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور کا استقبالیہ کلمات

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں جاری 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس سے ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا آج کی اس خوبصورت اور بابرکت محفل میں تمام شرکاء کو خوش آمدید اور سلام پیش کرتا ہوں۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی اس عظیم الشان محفل میں تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر فیصلہ کیا کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان کے سبزہ زار کی بجائے ایوانِ اقبال میں منعقد کی جائےاور جو اخراجات اس اجتماع پر ہونے تھے وہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ کیے جائیں۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والی کتب خواہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہوں یا پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب ہوں یا شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی تمام کتب پر میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے 50 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیلاب زدگان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے اور حکومتِ پاکستان بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔ ملک بھر اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود لوگ اس وقت منہاج ٹی وی کے ذریعے اس محفل کو براہِ راست دیکھ رہے ہیں، میں ان سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ حضور نبی کریم ﷺ کے یومِ ولادت کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

Khurram Nawaz Gandapur Address 42th Milad Conference 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top