عالمی میلاد کانفرنس سے چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی علامہ سید عبدالخیر آزاد کا اظہارِ خیال

Allama Abdul Khabir Azad Address at 42nd International Mawlid Conference 2025

ایوانِ اقبال میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِانتظام منعقدہ 42ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخیر الخبیر آزاد نے کہا کہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پوری قیادت اور ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو عظیم الشان میلاد کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے میلاد کانفرنس کو مینارِ پاکستان کی بجائے ایوانِ اقبال میں کرنے کا اعلان کیا اور فنڈز متاثرین کی مدد میں خرچ کرنے کا اعلان کیا۔

یقیناً میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمارے لوگ سیلاب کی زد اور پریشانی کے عالم میں ہیں، ہمیں ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیئے۔ قرآن کی بھی یہی تعلیمات ہیں اور آقا کریم ﷺ کی بھی یہی تعلیمات ہیں۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے کو نفع پہنچائے۔ حضور نبی رحمت ﷺ کو اللہ رب العزت نے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا۔ آج کے دن کا پیغام بھی یہی ہے کہ اُن کی رحمت کو سارے جہان میں تقسیم کیا جائے۔ میں بار دگر منہاج القرآن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے دعوت دی۔

Allama Abdul Khabir Azad Address at 42nd International Mawlid Conference 2025

Allama Abdul Khabir Azad Address at 42nd International Mawlid Conference 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top