42ویں عالمی میلاد کانفرنس سے صدر اتحاد المدارس العربیہ مفتی زبیر فہیم کا اظہارِخیال
ایوانِ اقبال میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ انتظام منعقدہ 42ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی زبیر فہیم نے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت ہمیں ایثار، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔ اسلام اپنے دامن میں وسعت رکھتا ہے اور مختلف مذاہب و مسالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کی تعلیم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بھی یہی ہے کہ ہم سب مکاتبِ فکر مل کر ایک گلدستے کی طرح اپنی خدمات پیش کریں۔ آج پاکستان کو سب سے بڑھ کر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ اگر مسلمان یکجا ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔
تبصرہ