42 ویں عالمی میلاد کانفرنس: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا عبدالحق ثانی کا اظہارِخیال
ایوانِ اقبال میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِانتظام منعقدہ 42 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ آج میرے لیے سعادت مندی کی بات ہے کہ اس پر نور محفل میں تحریک منہاج القرآن نے مجھے مدعو کیا۔ امام الانبیاء وجہء تخلیقِ کائنات رحمۃ للعالمین ﷺ کی شانِ اقدس کی سیرتِ مبارکہ پہ اگر کوئی قلم اٹھانا چاہے تو اس بات میں کوئی شک نہیں اگر دنیا کے تمام سمندر سیاہی بن جائیں، تمام درخت قلمیں بن جائیں، سیاہی سوکھ جائے گی قلم ختم ہو جائیں گے لیکن نبی ﷺ کی ذاتِ اقدس کی شان اور آپ ﷺ کی سیرت کا حق ادا نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی محبت ایمان کا تقاضا ہے۔ وہ شخص مسلمان نہیں ہو سکتا جس کا دل نبی ﷺ کی محبت سے لبریز نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کا اسوۂ حسنہ ہمارے لیے زندگی، معیشت اور معاشرت کے لیے علمی نمونہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج مختلف مکاتبِ فکر کو ایک سٹیج پر جمع کیا ہے۔ ہمارے آباء و اجداد نے بھی تمام مکاتبِ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وحدتِ امت اور اتحادِ امت کا درس دیا ہے۔
تبصرہ