42 ویں عالمی میلاد کانفرنس: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا اظہارِ خیال
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ انتظام منعقدہ 42 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ 42 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے محسنِ کائنات ﷺ کے ذکر کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیئے ہوئے راستے کے مطابق تحریکِ منیاج القرۤن نے عشقِ رسول کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عشق رسول اور محبتِ رسول جتنا جذبہ پاکستان میں ہے وہ کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیرت الرسول اور دینِ رسول کی ترویج میں کی جانے والی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔
تبصرہ