امام الاُمہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 42ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب
حضور ﷺ کی سیرت و میلاد انسانیت کے لیے منارۂ نور ہیں، منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر اہلِ میلاد اور اہلِ سیرت یکجا ہیں: شیخ السلام
حضور ﷺ کی سیرت و میلاد انسانیت کے لیے منارۂ نور ہیں، منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر اہلِ میلاد اور اہلِ سیرت یکجا ہیں: امام الاُمہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 42ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب
42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سمیت علماء و مشائخ عظام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فضیلۃ الشیخ الدکتور احمد بدرہ، گورنر
پنجاب سردار سلیم حیدر، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا عبدالحق ثانی، چیئرمین
رؤیت ہلال کمیٹی علامہ سید عبدالخبیر آزاد اور صدر اتحاد المدارس العربیہ مفتی زبیر
فہیم نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ایوانِ اقبال میں منعقدہ 42ویں عالمی میلاد
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا
کہ قرآن مجید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو 42ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی
اکرم ﷺ کو سراجِ منیر قرار دیا ہے، سیرتِ محمدی ﷺ اولین و آخرین کیلئے منارۂ نور ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کو خلقِ عظیم فرمایا ہے۔ آپ کائنات
کے تمام لوگوں سے بہتر اخلاق رکھنے والے تھے، آپ سب سے زیادہ نرم مزاج، شکر گزار، لطیف
لہجے والے، شریں گفتگار، سخی اور سب سے زیادہ معاف کرنے والے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے دو میلاد ہیں۔ ایک میلادِ جسمانی ہے اور دوسرا میلادِ روحانی ہے۔ آپ ﷺ کی ولادت بارہ ربیع الاول کو ہوئی وہ حضور ﷺ کا جسمانی میلاد تھا۔ آقا ﷺ کی ایک ولادت چالیس برس کی عمر میں ہوئی بصورتِ بعثت، یہ آپ ﷺ کا میلادِ روحانی ہے۔ ولادت کی صورت میں آپ ﷺکے جمال کا ظہور ہوا اور بعثت کے ذریعے آپ ﷺ کے کمال کا ظہور ہوا۔ حضور ﷺ کی آمد سے انسانیت کا ایک ایسا کامل نقشہ ظاہر ہوا جس کو اللہ تعالیٰ نے اَبد الآباد فرما دیا۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں ہمیشہ میلاد اور سیرت کے دونوں عنوانوں کو لڑایا گیا، کوئی اہلِ میلاد بنا اور کوئی اہلِ سیرت بنا۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج منہاج القرآن کے سٹیج پر اہلِ میلاد اور اہلِ سیرت یکجا ہو گئے۔ کائنات ہست و بود میں نہ کوئی صورت صورتِ محمدی جیسی حسیں تھی، اور اِسی طرح کائنات ہست و بود میں کوئی سیرت بھی سیرتِ محمد جیسی عمدہ اور خوبصورت نہ تھی۔ تمام انبیاء اپنی اپنی امت کے نبی تھے، لیکن حضور ﷺ صرف اپنی امت کے نہیں بلکہ سب نبیوں کے بھی نبی ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوانوں نے رسالت مآبؐ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ قومی و بین الاقوامی قراء حضرات نے تلاوت قرآن مجید پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوت کے بچوں نے رقت آمیز انداز میں نشید پیش کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات پر سربراہ میلاد کمیٹی خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری میلاد کمیٹی محمد جواد حامد سمیت جملہ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کو مُبارک باد دی۔
تبصرہ