شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، مولانا امیر حمزہ کا اظہارِ خیال
نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں منعقدہ امام الامہ شیخ لاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی مطبوعہ تصانیف کی تقریبِ رونمائی سے سربراہ تحریکِ حرمتِ رسول مولانا امیر حمزہ نے اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں پہلی مرتبہ فتنۂ خوارج نے سر اُٹھایا تو اُس وقت اکثر علماء اس فتنے کی اصل حقیقت سے آگاہ نہ تھے، لیکن سب سے پہلے جس مردِ قلندر نے اس فتنہ کی علمی اور فکری بنیاد پر بیخ کنی کی، وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔ ان کی اس جرات مندانہ علمی خدمت نے ملتِ اسلامیہ کو فکری رہنمائی عطا کی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایوانِ اقبال میں کئی بار مختلف پروگرامز میں شریک ہوا ہوں، مگر آج کی اس تقریب کا جو وقار اور حسن ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہر ادارہ اپنی نوعیت میں بے مثال ہے۔ آج منہاج القرآن صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ 90 سے زائد ممالک میں علم، فکر اور خدمتِ دین کا چراغ روشن کر رہا ہے۔
امیر حمزہ نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شیخ الاسلام کی قیادت میں پوری امت کے فرقے اور طبقات ایک پرچم تلے اکٹھے ہوں گے، کیونکہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر ہر مکتبِ فکر کو اظہارِ رائے کی آزادی اور احترام دیا جاتا ہے۔ یہی حقیقی اسلامی اخوت اور وحدت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسی پیغامِ امن کو عالمی سطح پر عام کر رہے ہیں۔ ان کی تعلیمات اور تصانیف نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔
تبصرہ