شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، صاحبزادہ پیر شمس الرحمان مشہدی کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Shams ur Rehman speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ حسین آباد شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر شمس الرحمان مشہدی نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تصنیف القول المبین عشق و محبتِ رسول ﷺ کا نادر شاہکار ہے۔

انہوں نے والہانہ انداز میں اشعار کے ذریعے شیخ الاسلام سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب اپنے دلکش اسلوب اور مضبوط استدلال کے باعث ایک علمی و فکری معجزہ ہے۔ القول المبین سات خوبصورت پہلوؤں پر مشتمل ہے اور 450 صفحات پر پھیلا ہوا یہ علمی خزانہ ہر باب میں نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس، صحابہ کرامؓ اور دیگر اہم عنوانات پر بے مثال دلائل کے ساتھ روشنی ڈالتا ہے۔

صاحبزادہ پیر شمس الرحمان مشہدی نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام نے اس کتاب کو جس بے مثل اور مؤثر انداز میں تحریر کیا ہے، وہ نہ صرف قارئین کے دلوں کو منور کرتا ہے بلکہ ایمان کو تازگی بخشتا ہے۔ یہ تصنیف علم و عشق کا حسین امتزاج ہے جو نوجوان نسل کو ایمان کی پختگی اور محبتِ رسول ﷺ کے فیضان سے ہمکنار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ علمی کاوش اُمت مسلمہ کے لیے عظیم سرمایہ ہے، اور آنے والے وقتوں میں یہ کتاب علمی دنیا میں ایک حوالہ اور معیار کی حیثیت اختیار کرے گی۔

Book Launching ceremony Shams ur Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Shams ur Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Shams ur Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Shams ur Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Shams ur Rehman speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top