شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف کا اظہارِ خیال
ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تصانیف اور خطابات سے صدیوں کے حقائق اور حکمتیں آشکار ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دورِ حاضر میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی علمی و فکری جدوجہد نے اُمتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ ان کی تصانیف نے دینِ اسلام کو نئی معنویت اور تازہ روح بخشی ہے اور یہ کتب ہر پڑھنے والے کے لیے علم و عرفان کا خزانہ ہیں۔
ڈاکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تحریریں اور خطابات دین کو عام فہم اور دلنشین انداز میں پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی نوجوان نسل ان سے رہنمائی پا رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کوئٹہ میں ایک نوجوان کے سوال کا واقعہ بھی بیان کیا، جس میں فرقہ واریت کے بارے میں شیخ الاسلام نے جو مدلل اور محبت بھرا جواب دیا، اُس نے نوجوان کے دل سے تفرقہ بازی کی جڑ ہی ختم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام کی یہ خدمات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں اور انہی کی بدولت پاکستان سمیت پوری دنیا میں دین کی صحیح اور معتدل ترجمانی ہو رہی ہے۔
تبصرہ