شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی صاحبزادہ پیر سید عتیق الرحمان شاہ بخاری کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Syed-Ateeq-ur-Rehman speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید عتیق الرحمان شاہ بخاری نے کہا کہ مجھے علم کی صحیح معنوں میں تفہیم شیخ الاسلام سے نصیب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب شخص وہی ہے جو نہ صرف اپنی اولاد کو کامیاب بنائے بلکہ اپنی روحانی اولاد کو بھی کامیابی کی راہ دکھائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی اولاد کو دنیا کے علمی و فکری میدان میں کامیابی دلائی اور اپنی روحانی اولاد کو دین کی خدمت اور اسلام کی ترجمانی میں سرخرو کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کا علم قیامت تک بولتا رہے گا۔ وہ علم و عرفان کا ایک بے کنار سمندر ہیں، جنہوں نے امت مسلمہ میں محبتِ اہلِ بیت کو عام کیا اور عقیدت کو علم کے ساتھ جوڑ کر نئی نسل کے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کیا۔

صاحبزادہ پیر سید عتیق الرحمان شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام کی یہ تصانیف بلاشبہ آنے والے وقتوں میں رہنمائی کا چراغ ثابت ہوں گی اور ان کا علمی فیضان نسل در نسل جاری رہے گا۔

Book Launching ceremony Syed-Ateeq-ur-Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Syed-Ateeq-ur-Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Syed-Ateeq-ur-Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Syed-Ateeq-ur-Rehman speech 2025

Book Launching ceremony Syed-Ateeq-ur-Rehman speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top