شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ، رونمائی ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Dr syed zia ullah shah speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی مطبوعہ کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے امیر متحدہ جمعیت اہلِ حدیث پاکستان ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ جب بھی شیخ الاسلام قلم اٹھاتے ہیں تو علم کے موتی بکھیر دیتے ہیں، اور جب زبان سے کلام فرماتے ہیں تو حکمت اور معرفت کے دریا بہا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مکمل پڑھانے والا شیخ القرآن کہلاتا ہے، حدیث کا درس دینے والا شیخ الحدیث کہلاتا ہے، لیکن جو شخص علم کا سمندر ہو، ہر فن میں کمال دکھاتا ہو، سینکڑوں کتابوں کا مصنف اور محقق ہو، وہی اصل میں شیخ الاسلام کہلانے کا مستحق ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے علم و عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عصرِ حاضر میں دین کی آفاقی ترجمانی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ضیاء اللہ شاہ بخاری نے شیخ الاسلام کی عظیم تصنیف الانوار من سیرت الابرار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب صرف ایک علمی ذخیرہ نہیں بلکہ محبتِ رسول ﷺ کا ایک نورانی آئینہ ہے۔ اس کا نام ہی اپنے اندر روشنی اور فیضان سمیٹے ہوئے ہے، کیونکہ "محمد" ﷺ کا نام ہی نور ہے جو کائنات کو منور کرتا ہے۔ اس کتاب کے ایک ایک لفظ سے عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو آتی ہے اور پڑھنے والا ایمان و یقین کی تازگی محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے اس کتاب میں اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کے فضائل کو بڑے دلنشین انداز میں بیان کیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی حیاتِ مبارکہ کے سنہرے واقعات کو مستند حوالوں کے ساتھ پیش کیا، اور سیرتِ طیبہ کے پہلوؤں کو اس انداز سے اجاگر کیا کہ قاری کے دل میں عشق و محبت کے چراغ روشن ہو جاتے ہیں۔ یہ کتاب علم و عرفان اور محبت و عقیدت کا حسین امتزاج ہے۔

ڈاکٹر ضیاء اللہ شاہ بخاری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔ وہ امت کو جوڑنے والے ہیں، فرقہ واریت کو مٹانے والے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اسلام امن، محبت اور رواداری کا دین ہے۔ میں انہیں ان پانچ عظیم تصانیف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم کے فیضان کو قیامت تک جاری و ساری رکھے۔

Book Launching ceremony Orya Dr syed zia ullah shah speech 2025

Book Launching ceremony Dr syed zia ullah shah speech 2025

Book Launching ceremony Dr syed zia ullah shah speech 2025

Book Launching ceremony Dr syed zia ullah shah speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top